انسان کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کی ہوتی ہے کیونکہ تعلیم ہی معاشرے میں سر اٹھا کر چلنا سیکھاتی ہے،تعلیم دینے والا ادارہ یعنی 'اسکول'طالبعلم کی نفسیات پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ اسکول کا ماحول ،اساتذہ کا رویہ اور منفرد انداز تعلیم انسان کو بہترین شخصیت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،یہاں دنیا بھر کے 15 منفرد اسکولوں کے بارے میں تفصیلات پیش کی جارہی ہیں جن میں تعلیم حاصل کرنا یقیناً ایک خوشگوار تجربہ مانا جاتا ہے۔ افریقی ریاست نائیجریا کے پانی میں تیرتا ہوا یہ اسکول یقیناً اپنی ساخت میں بہت ہی منفرد ہے۔ اس خوبصورت اسکول کی کلاسز بہت ہی بڑی ہیں جن میں 1،100سے زائد طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ خوبصورت رنگوں سے بھرپور اس اسکول کا طریقہ تعلیم بہت ہی منفرد ہے یہاں ہر طالبعلم کو اپنے مضمون کا انتخاب کرنے کی مکمل آزادی ہے،جس میں بچے کے اساتذہ اور والدین ان کی بھرپور مدد کرتے ہیں۔ امریکا کے اس اسکول میں صرف کتابوں میں لکھے ہوئےمضامین پرتوجہ نہیں دی جاتی بلکہ جو بھی پڑھایا جاتا ہے اس کا حقیقی تجربہ بھی کروایا جاتا ہے،تاکہ طالبعلموں کو فیلڈ میں جاکر کام کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ امریکی ریاست اوہائیو میں واقع انوکھے طرز کا یہ اسکول درسگاہ کم آفس زیادہ لگتا ہے،یہاں 300 سے زائد کیبن بنے ہوئے ہیں جہاں طالبعلم آفس کی طرح پڑھائی کرتے ہیں جبکہ ہر طالبعلم کا اپنا کمپیوٹر بھی ہے۔ کیلیفورنیا کے اس اسکول میں بچوں کو خطرناک چیزوں کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے،یہاں بچوں کو آگ سے کھیلنے،پینٹنگ کرنے اور گھریلو اشیاء کو خود سے ٹھیک کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس اسکول میں بچپن ہی سے صنفی مساوات کا درس دیا جاتا ہے،یہاں جو کام لڑکے کرتے ہیں وہی کام لڑکیاں بھی کرتی ہیں ، اسکول کی ایک اور خاص بات یہ ہے یہاں لڑکا یا لڑکی کا لفظ استعمال ہی نہیں کیا جاتا بچے ایک دوسرے کو ناموں کے ذریعے پکارتے ہیں۔ خوبصورت رنگوں سے مزین اس اسکول میں ملٹی ٹاسکنگ کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے یہاں دوسری سہولیات کے ساتھ وائی فائی نظام بھی موجود ہے،جبکہ بچے چاہیں تو گروپ کے ساتھ یا پھر اکیلے پڑھائی کرسکتے ہیں۔ کیلیفورنیا کے اس اسکول میں بچوں کی ٹیکنا لوجی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاتا ہے،جبکہ بچے حاضری بھی آئی پیڈ کے ذریعے رجسٹر کرواتے ہیں۔ اسٹیو جاب کے اسکول میں طالبعلموں کو رنگ اورنسل کی بنیا د پر نہیں جانچا جاتا،یہاں تمام بچوں کو ایک جیسا ٹریٹ کیا جاتا ہے۔ اس اسکول کے قائم کرنے والوں کا اس بات پر یقین ہے کہ اسکول بالکل پلے گراؤنڈ جیسا ہونا چاہئے،یہاں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جاتا ہے۔ یہ اسکول ایک جادوئی دنیا کی طرح لگتا ہے جہاں بچے پہاڑوں پر چڑھ سکتے ہیں،غاروں میں جانے کا تجربہ کرسکتے ہیں،یہاں کوئی کلاس نہیں ہے بلکہ کھلا میدان ہے جہاں بچے کمپیوٹرز کے ذریعے اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہیں۔ کینیڈا کے اس اسکول کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کوئی مضمون نہیں ہے،یہاں اساتذہ بچوں کو مشاہدہ کرنے کی تربیت دیتے ہیں،اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں اور نصیحت دیتے ہیں لیکن بچوں کو ان نصیحتوں پر عمل کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالاجاتا۔The Makoko Floating School, Lagos, Nigeria
The school in a cube, Copenhagen, Denmark
A school with an individual approach to students, Australia
The school in the real world, Rhode Island, United States
The school that looks like an office, Ohio, USA
The school where children are taught ’dangerous’ things, San Francisco, California
A gender-neutral school, Stockholm, Sweden
The brightest elementary school, Stockholm, Sweden
The school of Silicon Valley, San Francisco, California
Steve Jobs School, Amsterdam, The Netherlands
The school that promotes compassion and creativity, New York, USA
The school where children learn on mountains and in caves, Stockholm, Sweden
The school without subjects, Toronto, Canada
The ’greenest’ school in the world, France