:اجزاء
بیسن 250 گرام
گھی 500 گرام
چینی 500 گرام
چار مغز 100 گرام
لال ، ہرا رنگ حسب ضرورت
الائچی دس عدد
سوجی دو کھانے کے چمچ
:ترکیب
پہلے ایک کڑاہی میں گھی کو ہلکا سا گرم کرلیں۔
ایک پیالے میں بیسن، سوجی اور لال، ہرا رنگ ڈال کر پتلا بیٹر تیار کرلیں۔
پھر لڈو کی باریک بوندیں تیار کریں۔
اب ایک کڑاہی میں چینی اور پانی کا شیرہ بنا کر رنگ شامل کریں۔
اس کے بعد شیرے میں باریک بوندیاں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکالیں۔
دانہ گل جائے تو تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔
پھر چار مغز اور الائچی شامل کرکے ایک ٹرے میں نکالیں اور ٹھنڈا کرکے لڈو تیار بنالیں۔
آخر میں پستے سے گارنش کرکے سرو کریں۔