انڈونیشیا میں پائی جانے والی اس مرغی کو دنیا کی کالی ترین مرغی کہا جاسکتا ہے جو سر سے پیر تک سیاہ ترین ہے جس کےحلق اور اندرونی اعضاء تک سیاہ ہیں۔
اس کی وجہ ایک بہت کم وقع پذیر ہونے والی جینیاتی کیفیت ہے جسے 'فائبرومیلانوسس' کہتے ہیں لیکن یہ کیفیت جانور کیلئے مضر اور ہلاکت خیز نہیں ہوتی البتہ اسے سیاہ ترین رنگت دیتی ہے۔ اس مرض میں مرغی کے اندرونی ٹشو اور اعضاء بھی کالے ہوجاتے ہیں اور مرغی کے چوزے اسی کیفیت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔
انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 800 سال پرانی روایات میں اس کا ذکر ملتا ہے جسے امیر لوگ پالا کرتے تھے۔ اس کا خون بھی انتہائی سیاہ ہوتا ہے جو انڈونیشین عقیدے کے مطابق بھوتوں کو بھگانے، قوت حاصل کرنے اور دولت جمع کرنے کے کام آتا تھا۔
بشکریہ ڈیلی میل