Aaj Logo

شائع 03 فروری 2017 07:55am

اپنے چہرے کے حساب سے بھنویں بنوائیں

کہتے ہیں کہ بھنویں جڑواں نہیں بلکہ بہنیں لگنی چاہیئے۔ اگر بھنوؤں کا شیپ ٹھیک نہیں ہو تو چہرہ خراب لگنے لگتا ہے۔

بھنوؤں کو ہمیشہ اپنے چہرے کے حساب سے بنوانا چاہیئے۔ چہرے کے حساب سے بنی بھنویں آپ کے نقوش کو مزید خوبصورت بناسکتی ہیں۔

ذیل میں چہرے کے حساب سے بھنوؤں کی اشکال کا ذکر کیا جارہا ہے۔

Round face

جن لوگوں کا چہرہ گولائی میں ہوتا ہے ان کو تھوڑے اونچے آرچ والی اور بھنویں بنوانی چاہیئے۔ ان بھنوؤں کا اینڈ تھوڑا لمبا ہونا چاہیئے۔ گول چہرے پر اس شیپ کی آئی بروز نہایت پرکشش لگتی ہیں۔

Oval face

اوول چہرے کو بنانے کےلئے خواتین  بہت محنت کرتی ہیں اور کچھ خواتین نہایت خوش قسمت ہوتی ہیں جن کا قدرتی ہی چہرہ اوول ہوتا ہے۔ اگر اوول چہرے پر آپ کی بڑی آنکھیں ہیں، چوڑا ماتھا ہے اور بڑے ہونٹ ہیں تو آپ کو اپنی بھنویں موٹی رکھنی چاہیئے۔ اگر آپ کے اوول چہرے پر چھوٹے نقوش ہیں تو آئی بروز کو پتلا بنوائیں۔

Heart-shaped face

اگر آپ کا چہرہ ہارٹ شیپ کا ہے تو اس پر آپ کو ہلکا سا اونچا آرچ اور گول آئی بروز بنوانی چاہیئے۔

Square face

چکور چہرے پر لمبی آئی بروز اچھی لگتی ہیں۔ اگر آپ کو بھنویں لمبی نہیں ہیں تو آپ آئی پینسل کی مدد سے ان کو لمبا بناسکتے ہیں۔

Diamond face

اس شیپ کے چہرے پر چھوٹی بھنویں اچھی لگتی ہیں۔ کوشش کریں کہ اپنی بھنویں آخر سے کم کروالیں اور بھنوؤں کے آرچ کو ہلکا سے اونچا بنوائیں۔

Read Comments