دنیا میں بہت سے عجائب گھر موجود ہیں جن میں مختلف فن پارے رکھے جاتے ہیں۔ لیکن کچھ عجائب گھر اپنے آپ میں ایک فن پارہ نظر آتے ہیں۔
ROYAL ONTARIO MUSEUM, CANADA
یہ میوزئیم شمالی امریکا کا پانچواں بڑا میوزئیم ہے اورکرسٹل کی طرح چمکنے کی وجہ سے شہرت یافتہ ہے۔ اس میں 6 ملین سے زیادہ عجائبات رکھے گئے ہیں۔
HANOI MUSEUM, VIETNAM
اس میوزئیم کی خاصیت اس کا 'انورٹد پیرامڈ' ڈیزائن ہے۔ اس میں 50 ہزار سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں جبکہ یہ 3 لاکھ 23 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے۔
WEISMAN ART MUSEUM, UNITED STATES
یہ میوزئیم اپنے انوکھے دیزائن اور آرکیٹیکچر کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ ایک جامعہ سے منسلک ہے اور منیسوٹا ایں واقع ہے۔
GUGGENHEM MUSEUM BILBAO, SPAIN
اس میوزئیم کاڈیزائن مشہور آرکیٹیکٹ 'فرینک جیری' کی تخلیق ہے۔ اس کو ماڈرن اور کنٹیمپریری آرٹ کیلئے وقف کیا گیا ہے جبکہ اس میں رچرص سیرا، جیف کونز اور لوئس بورجئیس جیسے نامور فن کاروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔
NITEROI CONTEMPORARY ART MUSEUM (MAC), BRAZIL
برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو میں واقع یہ میوزئیم برازیل کے مشہور آرکیٹیکٹ آسکر نیمئیر نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کی اونچائی 52 فٹ ہے اور گنبد نما یہ میوزئیم 3 منزلوں پر مشتمل ہے جن کا رقبہ ہر منزل پر ترتیب وار 59 سے 65 فٹ ہے۔ جبکہ اسکی بنیاد صرف 30 فٹ کی ہے۔ اسے ایک 'بووا وائگم' نامی ایک تالاب کے بیچ بنایا گیا ہے۔