اکیڈمی ایوارڈز کی 90سالہ تاریخ میں سیکڑوں فلمیں ایوارڈ زکیلئے نامزد ہو چکی ہیں۔ بہت سی فلموں نے ایک یا دو ایوارڈ جیتے اور کچھ فلموں نے کثیر تعداد میں ایوارڈ سمیٹے ۔ لیکن آج تک صرف 32فلمیں ایسی رہی ہیں جنہوں نےپانچ یا اس سے زیادہ آسکرز حاصل کیے ہیں۔ ان فلموں میں شنڈلرز لسٹ، اسٹار وارز اور دی گاڈ فادر پارٹ 2 تاریخ کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسی سات فلمیں جن کا شمار زیادہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں میں کیاجاتا ہے۔
Titanic (1997)
جیمز کیمرون کی رومانوی فلم جس نے دنیا بھر میں فلم بینوں کے دل موہ لئے اور لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ کو میگا اسٹار بنا دیا۔ اس فلم نے 70ویں اکیڈمی ایوارڈ زمیں 11ایوارڈزاپنے نام کیے جن میں دو بڑے ایوارڈ بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر (جو کیمرون کو ملا)شامل تھے۔ The Lords of the Rings: The Return of the King (2003) جے آر آر ٹالکینزکی لیجنڈری ناول پر مبنی فلم کی آخری قسط نے 2004کی آسکر تقریب میں ہر طریقے سے تاریخ رقم کی۔ یہ اب تک وہ واحد فینٹسی فلم ہے جس نے بہترین فلم کا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا اور جس اکیڈمی ایوارڈ کیلئے بھی نامزد ہوئی وہ ایوارڈ جیت کر تاریخ بنائی۔76ویں اکیڈمی ایوارڈ زمیں اس فلم نے 11ایوارڈ جیتے۔ Ben-Hur (1959) جہاں تک بڑے بجٹ کی فلموں کی بات ہے تو 20ویں صدی کے وسط میں بننے والی فلم بین ہر ان میں سے ایک ہے۔ یہ سب سے پہلی فلم تھی جس نے 11آسکر ز اپنے نام کیے۔ West Side Story (1961) شیکسپیئر کے رومیو جولیٹ کی اخذ کردہ اسٹیفن سونڈھیم کی ماڈرن میوزکل فلم نے 34ویں اکیڈمی ایوارڈز میں 10 آسکرز اپنے نام کیے۔ The English Patient (1996) جنگِ عظیم دوم کی اس دلچسپ رومانوی فلم کو ناقدین، فلم بینوں اور آسکرز ووٹرز نے خوب سراہا۔ یہ فلم 12 اکیڈیمی ایوارڈز میں سے نوایوارڈزسمیٹ سکی۔ Gigi (1958) بین ہر سے ایک برس قبل ریلیز ہونے والی میوزیکل کامیڈی فلم جی جی ، جس کی کہانی ایک نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے طور طریقے سیکھنے کیلئے پیرس بھیجا جاتا ہے۔اس فلم نے نو آسکر ایوارڈ زحاصل کیے۔ The Last Emperor(1987) برنارڈو برٹو لچی کی فلم دی لاسٹ ایمپررنے 60ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں نو ایوارڈ حاصل کیے۔ Cheatsheetبشکریہ