دودھ کا گلاس:دودھ قدرت کا دیا ہوا ایسا انمول تحفہ ہے جسکی افادیت سے انکار ممکن نہیں ۔لیکن اس میں کافی زیادہ چربی پائی جاتی ہے جو بڑھتی ہوئی خواتین کے لئے نقصان دہ ہے اگر آ پکا وزن بڑھ رہا ہے تو آپ اپنی روٹین چیک کریں، اگر آپ صبح ناشتے میں اور رات کو سوتے ہوئے دودھ پینے کے عادی ہیں تو اسے دن میں صرف ایک ٹائم کردیں۔ کھانے کے بعد کچھ میٹھا لینے کی عادت:کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ کھا نے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔جسم میں چینی کی زیادہ مقدار آپکی صحت کے لئے بہت زیا دہ نقصان دہ ہے اسکے علاوہ اس سے ذیا بطیس جیسی خطرناک بیماری کے ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔