Aaj Logo

شائع 24 جنوری 2017 08:10am

کینسر کی وہ علامات جنہیں خواتین اکثر نظرانداز کردیتی ہیں

خواتین کے ساتھ اکثر ایسے مسائل درپیش آتے ہیں جن کا ذکر وہ اپنے ڈاکٹرز سے نہیں کرتیں جوکہ ایک غلط بات ہے۔

کسی بھی درد یا تکلیف کی صورت میں فوراً اپنے معالج کے پاس جائیں اور ان کو تمام صورتحال آگاہ کریں۔

آج ہم آپ کو چند ایسی علامات کے حوالے سے بتائیں گےجوکینسر کی نشاندہی کرتی ہیں لیکن خواتین ان کو اکثر نظر انداز کردیتی ہیں، وہ علامات کون سی ہیں آئیے جانتے ہیں۔

٭کھانسی، سینے میں درد اور سانس کی کمی

بہت زیادہ کھانسی کا ہونا پھیپھڑوں کے کینسر کی علامت ہے۔ کچھ مریض سینے میں درد کی شکایت بھی کرتے ہیں یہ درد سینے سے ہوتا ہوا کاندھوں تک جاتا محسوس ہوتا ہے۔

٭ گلےمیں گلٹیاں بن جانا

اگر کھانا نگلتےیا پانی پیتے ہوئے  گلے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے تو عین ممکن ہے کہ یہ کوئی فنگل انفیکشن ہے اور اس انفیکشن میں گلے میں گلٹیاں ہوجاتی ہے جس میں کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے۔ اگر اس کا فوری علاج نہیں کروایا جائے تو یہ کینسر کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

٭ جلد کا رنگ تبدیل ہونا

اگر جلد پر موجود تلوں کا سائز، رنگ اور شکل تبدیل ہورہی ہے تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں۔

٭ ہارٹ برن

ذہنی دباؤاور زیادہ مرچوں والا کھانا کھانے سے ہارٹ برن کی شکایت ہوتی ہے۔کوشش کریں کہ اپنی ڈائٹ میں تبدیلی لائیں ورنہ یہ شکایت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

٭ کمزوری اور تھکاوٹ

اگر آپ کو معمولی کام کرنے سےبھی تھکاوٹ ہوجاتی ہے تو اپنے ڈاکٹر کو اس چیز سے آگاہ ضرور کریں۔

٭ جسم میں درد

اگر جسم کے کسی بھی حصے میں درد محسوس ہورہا ہے تو اس کو نظرانداز کرنے کے بجائے فوراً اپنے ڈاکٹر کے پاس جائیں۔

٭ ناخنوں میں تبدیلی

اگر پاؤں اور ہاتھوں کے ناخنوں پر کسی قسم کے نشانات نمودار ہورہے ہیں یا ناخنوں کا رنگ تبدیل ہورہا ہے تو اپنے ڈاکٹر کو اس بات سے آگاہ کریں کیونکہ ناخنوں میں تبدیلی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی کرتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments