ہرا دھنیا اور پودینے کو اگر صحیح طرح اسٹور نہیں کیا جائے تو ایک دن میں ہی خراب ہوجاتا ہے ان کو اسٹور کرنے کاصحیح طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس میں تھوڑا پانی لیں اور اس پرہرا دھنیا ایسے رکھ دیں جیسے گلدان میں پھول رکھتے ہیں اب اس کے اوپر پلاسٹک چڑھا دیں اور اس کو فریج میں اسٹور کردیں۔ اس سے آپ کا ہرا دھنیا اور پودینہ دیر تک فریش رہے گا۔
٭ کدو
کدو کو کبھی بھی سیبوں اور ناشپاتی کے ساتھ فریج میں رکھیں کیونکہ ساتھ رکھنے سے تمام پھل ایک ساتھ خراب ہوسکتے ہیں۔
٭ زیر زمین اگنی والی سبزیاں
زیر زمین اگنے والی سبزیوں کو ہمیشہ کسی بیگ میں رکھ کر اندھیرے والی جگہ پر اسٹور کریں ۔ اس سے وہ سبزیاں دیرپا فریش رہیں گی۔
٭ بیریز
کسی بھی قسم کی بیریز کو اس وقت تک نہیں دھوئیں جب تک آپ اس کو کھانے ارادہ نہیں کرلیتے اور جب بیریز دھو لیں تو ان کو فوراً کھاکر ختم کردیں۔ بیریز کو دھوکر فریج میں رکھنے سے یہ تھوڑے ہی لمحے بعد خراب ہونے لگتی ہیں۔
٭ سیب اور کینوں
فریج کے اندر یا فریج کے باہر کبھی بھی سیب اور کینوں ایک باسکٹ میں نہیں رکھیں۔ اس سے دونوں پھل جلدی گلنا شروع ہوجاتے ہیں۔
٭ کیلے
کیلوں کو گلنے سے بچانے کےلئے اس کے اوپری حصے کو توڑ کر فروٹ باسکٹ میں رکھیں۔
٭ آلو پیاز
آلو اور پیاز کو اکثر لوگ ایک ہی باسکٹ میں کرکے رکھ دیتے ہیں۔ آلو جوکہ زیر زمین اگتا ہے لہذا اس کو ہمیشہ کسی بیگ میں ڈال کر اندھیری جگہ پر رکھیں جبکہ پیاز کو کچن میں کسی باسکٹ میں ڈال کر کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔