Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2016 07:12am

اگر آپ ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں تو یہ ضرور پڑھیں۔۔۔

اگر آپ ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں تو آپ زیادہ سے زیادہ ہنسا کریں۔ جی ہاں! ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ذہنی دباﺅ کا شکار ہوتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ہنسی مذاق زیادہ کیا کریں اور زیادہ سے زیادہ ہنسا کریں۔

جو لوگ اپنا دن ہنسی مذاق کے ساتھ گزارتے ہیں وہ لوگ ذہنی طور پر زیادہ پرسکون ہوتے ہیں۔ ایک مشہور کہاوت بھی ہے کہ "اگر آپ نے کوئی دن ہنسی کے بغیر گزارا ،وہ دن آپ نے اچھا نہیں گزارا"۔

جو افراد اپنا دن مثبت سوچ کے ساتھ گزارتے ہیں اوردن بھر میں ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں ۔وہ لوگ ذہنی دباﺅ کا کم شکار ہوتے ہیں۔دن بھر میں ہنسنے کے اور کیا کیا فوائد ہیں، آئیے جانتے ہیں۔۔

اندرونی اعضاءکی حفاظت

ہنسنے سے آپ کے اندرونی اعضاءصحت مند رہتے ہیں۔اس سے آپ کے دل، پھیپھڑے اور مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ہنسنے سے آپ کا دماغی نظام بھی بہتر رہتا ہے۔

دماغی دباﺅ کم کرتا ہے 

ہنسنے سے جہا ں آپ کا دماغی دباﺅ کم ہوتا ہے، وہیں اس سے آپ کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشربھی ٹھیک رہتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ بہت اچھااور پرسکون محسوس کرتے ہیں۔

پریشانی میں کمی 

جب آپ کسی پریشانی کا شکار ہیں تو آپ کوئی مزاحیہ فلم یا شو ضرور دیکھیں۔کیونکہ اس سے آپ کے مسلز اور خون کی روانی تیز ہوتی ہے اور اس کے ذریعے آپ کی پریشانی میں کمی واقع ہوتی ہے۔

مدافعتی نظام بہتر بناتا ہے 

منفی سوچ سے آپ کے دماغی سوچ میں اور زیادہ دباﺅ بڑھتا ہے،جس کے باعث آپ کی صحت اثر انداز ہوتی ہے۔ لہذا اپنی زندگی میں سے منفی سوچ کو دور کریں اور مثبت سوچ کو اپنانے کی کوشش کریں ۔

ہر قسم کے درد کیلئے مفید 

ہنسنے سے آپ کے اندورنی اور بیرونی ہر قسم کے درد ختم ہو جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر درد دور کرنے کے لیے کوئی پین کیلر ہے تو وہ ہنسی ہے۔لہذا اس پین کیلر کا استعمال دن میں ایک بار تو ضرور کیا کریں۔

موڈ بہتر بناتا ہے 

بعض افراد ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں، جس کے باعث ان کا کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا اور وہ بغیر کسی وجہ کے اداس محسوس کرتے رہتے ہیں۔ ان افراد کے لیے لافٹر تھراپی ایک بہترین حل ہے۔ڈپریشن کے شکار افراد امثبت لوگوں کے ساتھ وقت گزارا کریں، اس سے ان افراد کا ذہنی دباﺅ تھوڑا کم ہوگا اور ان کے موڈ میں بہتری آئے گی۔

Read Comments