Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2016 03:28pm

ڈی جی خان: کاری کی مذموم رسم نے بچے کی جان لے لی

ڈی جی خان : ڈیرہ غازی خان میں کاروکاری کی رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے تین سالہ بچہ جاں بحق، ورثا نے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف لاش ڈی سی او آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔

ڈیرہ غازی خان کےقبالی علاقےجھنڈی میں چند روز قبل ذلیخا نامی خاتون کو کاری قراردے دیا تھا، خاتون سے تعلقات کے شبے میں مخالفین نے نواز نامی شخص کے گھر پر فائرنگ کردی، جس میں نواز کا بھائی تین سالہ اختر جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

 ورثا نے بچے کی لاش ڈی سی آفس کے سامنے  رکھ کر احتجاج کیا ۔مظاہرین نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، بی ایم پی کے رہنما بابر بشیر نے مظاہرین کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔ جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

Read Comments