Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2016 06:25am

منہ میں چھالے آنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

منہ میں چھالے ہو جانا یقیناً ایک تکلیف دہ عمل ہے، چھالوں کے باعث کھانا کھانے ،برش کرنے حتیٰ کہ  پانی پینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پر سوال یہ ہے کہ چھالے آتے کیوں ہیں؟

ماہرین کے مطابق  ،مرچ مصالحے، تیزابی چیزوں کا زیادہ استعمال  یا پانی کم پینا ان چھالوں کی وجہ بنتے ہیں تاہم کچھ چیزوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ  وہ ان چھالوں کے آنے کی اصل وجہ بنتی ہیں ۔

اکثر لوگ  برش کرتے ہوئے دانتوں کے ساتھ زور آزمائی کرتے ہیں۔اس کے علاوہ  مصالحے دار یا تیزابی غذاؤں کا استعمال  ساتھ ہی  ہارمونز ، میں تبدیلیاں اور تناؤ وغیرہ ان چھالوں کا  اصل سبب بنتے ہیں۔

 اگر یہ چھالے  زیادہ دیر تک رہیں، تو فوراً  ڈاکٹر سے رجوع کریں ،  یا پھر ان چند گھریلو ٹوٹکوں کو آزما کر  چھالوں کو ختم کرنے میں کافی حدتک مدد مل سکتی ہے ۔

بیکنگ سوڈا:ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا آدھا کپ گرم پانی میں ملائیں اور اس کے غرارے کئے جائیں تو افاقہ ہو گا۔

ٹی بیگ:  ایک استعمال شدہ ٹی بیگ کو پانچ منٹ تک چھالے یا زخم پر لگائے رکھیں تو بھی آرام  محسوس ہوگا۔

ایلوویراجیل : یہ جیل  براہ راست  منہ کے چھالوں یا زخموں  پر لگایا جائے تو  ٹھیک کرنے کا عمل تیز کردیتا ہے جبکہ درد میں بھی کمی لاتا ہے ۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے۔

Read Comments