Aaj Logo

شائع 15 دسمبر 2016 04:22pm

آئی فون تصاویر میں وقت9:41ہی کیوں دکھتا ہے؟

کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ آئی فون کی پروڈکٹ فوٹوز میں ہمیشہ وقت 9:41ہی کیوں ہوتا ہے؟ایسا شاید اتفاق لگتا ہو لیکن اس میں ایک راز پوشیدہ ہے۔

در اصل2007 میں جس وقت اسٹیو جابز نے آئی فون کا پہلی بار اعلان کیا تھا اس وقت صبح کے 9بج کر 42منٹ ہو رہے تھے۔اس ہی لئے آئی فون کے سب اشتہار ہمیشہ یہی وقت دکھاتے ہیں۔

لیکن جب آئی پیڈ متعارف کرایا گیاتو اس میں تبدیلی کی گئی اور ڈیوائس کے ڈسپلے پر وقت 9:41 کردیا گیااور اس کے بعد ایپل  پروڈکٹس کی  پرومو تصویروں میں یہی وقت دکھایا گیا۔

Business Insiderبشکریہ

Read Comments