لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ گوشت کو فریزر میں رکھنے سے وہ دیر تک تازہ رہتا ہے اور وہ باآسانی گوشت کو دیر تک فریزر میں رکھ کر کھا سکتے ہیں۔
لیکن یہ بات کہنا درست نہیں کہ فریزر میں گوشت یا دیگر کھانے محفوظ رہتے ہیں۔ بلکہ کچے گوشت کو اگر کافی ٹائم تک کےلئے فریزر میں رکھا جائے تو وہ جل سکتا ہے۔
جب آپ گوشت کو کافی دنوں تک فریزر میں رکھ دیتے ہیں تو اس میں موجود تمام پانی خشک ہوجاتا ہےاور پانی خشک ہونے کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آپ جس تھیلی یا برتن میں گوشت رکھتے ہیں وہ صحیح طرح بند یا پیک نہیں ہوتا۔ جس کے نتیجے میں گوشت میں موجود تمام پانی خشک ہوتا چلا جاتا ہے۔
پانی خشک ہوجانے سے گوشت خراب نہیں ہوتا لیکن اس کا رنگ اور ذائقہ ضرور تبدیل ہوجاتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ وہ گوشت پھر بھی کھاسکتے ہیں ، اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
فریزر برن سے آپ کے کھانوں میں براؤن رنگ کے داغ نمودار ہونے لگتے ہیں۔ جب آپ اپنا کھانا فریز کرتے ہیں تو ہزاروں کی تعداد میں پانی کے مالیکیولز آپ کے کھانے میں برف کی شکل میں جم جاتے ہیں۔
جب بھی گوشت یا کوئی بھی کھانے کی ڈش فریز کرنے لگیں تو اس کو اچھی طرح کسی برتن یا پلاسٹک کے پیکٹ میں لپیٹ کر رکھیں اور کوشش کریں کہ کھانوں کو دیر تک فریز نہ کریں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔