Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2016 08:50am

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28نومبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 28نومبر کو طلب کر لیا ،اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے5ایڈیشنل ججز کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس میاں خیل نے 2ججز اور 3وکلا ءکے نام کمیشن کو ارسال کئے ہیں،2 سیشن ججزمحمد بشیر اور محمد ایوب مروت جبکہ 3وکلا ءعمر فاروق، مزمل خان اور میاں حسین کے ناموں پر غور ہوگا۔

کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2ججز کو مستقل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب مینگل کو مستقل کرنے پر غور ہوگا۔

Read Comments