Aaj Logo

شائع 05 جنوری 2016 06:09am

رشتے سے انکار پرلڑکی کے گھر کو آگ لگادی،تین افراد زخمی

لاہور:شیخوپورہ میں رشتہ نہ دینے کی پاداش میں لڑکے والوں نے لڑکی کے گھر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، آگ لگنے سے تین افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں کامران نامی شخص نے شیخ پرویز سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا، بار بار انکار پر مشتعل ہو کر ملزم کامران نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کے گھر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے تین افراد بری طرح جھلس گئے۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور جھلسنے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جنہیں بعد ازاں لاہور کے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Comments