چارسدہ: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے اقتصادی راہداری پر کوئی سیاست نہیں ہورہی، منصوبے پر تحفظات ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے جس کو تحفظات ہیں پارلیمانی کمیٹی میں بات کرے، منصوبے کے چھیالیس ارب ڈالر چین پاکستان کی جیب میں نہیں ڈالے گا۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے مولانا فضل الرحمان نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری پر کوئی سیاست نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی یہ ایک پارٹی کا مسئلہ ہے، اقتصادی راہدای کے حوالے تحفظات موجود ہیں، منصوبے پر اے پی سی میں تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کو دعوت دی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا اقتصادی راہداری پر کسی کو تحفظات ہیں تو پارلیمانی کمیٹی میں اٹھائے جائیں ، منصوبے کو متنازع نہ بنانا جائے۔ چین نے چھیالیس ارب ڈالر پاکستان کی جیب میں نہیں ڈالے۔
احسن اقبال نے مزیدکہا سیاسی جماعتوں کو راہداری منصوبے پر دو مرتبہ بریفنگ دی گئی، توانائی منصوبے کہاں لگیں گے اس کا فیصلہ حکومت نہیں کرے گی۔