Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 نومبر 2016 09:03am

بھارتی حکومت کی ذاکر نائیک کی این جی او پر پابندی عائد

نئی دہلی:بھارتی حکومت نے معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ ذاکر نائیک کی این جی او پر پابندی عائد کردی، اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ غیرقانونی ہے، ادارے پر پابندی کی منظوری یونین کیبنٹ کے اجلاس میں دی گئی۔

پابندی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت لگائی گئی ہے،حکومت کی جانب سے ذاکرنائیک کی تنظیم پر قابل اعتراض اورتخریب کاری پرمبنی تقاریرکرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ذاکر نائیک کیخلاف تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب ڈھاکا حملے میں ملوث افراد کی یہ خبریں عام ہوئیں کہ حملہ آوروں میں سے چند ذاکر نائیک سے  متاثر تھے، جبکہ ذاکرنائیک اوران کی تنظیم کے متعدد ممبران پرممبئی، مہاراشٹرا، سندودرگ اورکیرالا میں مقدمات درج ہیں۔

http://www.dailymotion.com/video/x5283ql

Read Comments