سر میں خشکی ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔مرد ہوں یا خواتین خشکی کو لے کے ہر کوئی پریشان ہے۔ سر میں خشکی ہونے کی بڑی وجہ سر کی جلد کا خشک ہونا ہے۔خشکی کو دور کرنے کے لیے بے تحاشہ شیمپو مارکیٹ میںموجود ہیں، لیکن ان شیمپو کے ذریعے بھی خشکی سے مکمل نجات نہیں ملتی۔ خشکی سے پریشان افراد کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکے بیان کیے جا رہے ہیں ،یہ تمام چیزیں آپ کے گھر میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔لہذا اب ان چیزوں کو استعمال کریں اور سر کی خشکی کو خیر آباد کہیں۔۔ اسپرین اسپرین کے اندر وہ تمام اجزاءموجود ہوتے ہیں جو ایک میڈیکیٹڈ خشکی والے شیمپو میں موجود ہوتی ہیں۔اگر آپ دو گولی اسپرین کو اچھی طرح پیس لیں اور اس پاﺅڈر کو شیمپو میں مکس کرکے لگا ئیں ، ایک سے دو منٹ تک سر پر لگے رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو دھونے کے بعد عام شیمپو سے دوبارہ دھو لیں۔ چائے کے درخت کا تیل ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس شیمپو میں چائے کے درخت کا تیل پانچ فیصد بھی موجود ہوتا ہے ،اس کے ذریعے سر کی خشکی میں واضح فرق پڑ تا ہے۔ کھانے کا سوڈا سرکہ
اس کے علاوہ آپ اپنے روز مرہ کے استعمال کرنے والے شیمپو میں دو یا تین قطرے چائے کے درخت کا تیل ڈال دیںتو وہ بھی خشکی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔