لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے جماعت اسلامی پورے ملک میں کرپشن فری پاکستان کے نام سے مہم چلائے گی،عوامی رابطہ مہم کراچی سے چترال تک چلائیں گے۔منصورہ لاہور میں مجلس شورٰی کے اجلاس کے بعد امیرجماعت سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی مجموعی پالیسیاں غریبوں کیلئے باعث تکلیف ہیں،ٹیکس ایمنسٹی سے صرف کرپٹ اشرافیہ کو فائدہ ہوگا،اس سے غریبوں اور ٹیکس دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے دس لاکھ نوجوانوں کو جماعت اسلامی کیساتھ جوڑنے کیلئے رابطہ مہم شروع کی جائیگی۔امیرجماعت سراج الحق نے کہا کہ پٹھان کوٹ ائیربیس حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی مذمت کرتے ہیں،بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا باعث افسوس ہے۔سراج الحق نے موجودہ انتخابی سسٹم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے نتیجے میں عام آدمی صلاحیت کی بنیاد پر اسمبلیوں میں نہیں جاسکتا۔
لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے جماعت اسلامی پورے ملک میں کرپشن فری پاکستان کے نام سے مہم چلائے گی،عوامی رابطہ مہم کراچی سے چترال تک چلائیں گے۔
منصورہ لاہور میں مجلس شورٰی کے اجلاس کے بعد امیرجماعت سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی مجموعی پالیسیاں غریبوں کیلئے باعث تکلیف ہیں،ٹیکس ایمنسٹی سے صرف کرپٹ اشرافیہ کو فائدہ ہوگا،اس سے غریبوں اور ٹیکس دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے دس لاکھ نوجوانوں کو جماعت اسلامی کیساتھ جوڑنے کیلئے رابطہ مہم شروع کی جائیگی۔امیرجماعت سراج الحق نے کہا کہ پٹھان کوٹ ائیربیس حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی مذمت کرتے ہیں،بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا باعث افسوس ہے۔سراج الحق نے موجودہ انتخابی سسٹم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے نتیجے میں عام آدمی صلاحیت کی بنیاد پر اسمبلیوں میں نہیں جاسکتا۔