لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے چار فیصد شرح سود پر تین ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا گیا ہے۔ صرف لوٹ مار اور کرپشن کی خاطر ایک ایسی غیر ملکی کمپنی کو اس منصوبے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جس کا تعمیراتی کام میں نہیں بلکہ اسلحہ کی فروخت میں وسیع تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے نہ صرف لاہور شہر کی خوبصورتی برباد ہوگی بلکہ ملکی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے۔پرویز الہی نے کہا کہ کرپشن کی بنیاد پر چلنے والی اورنج ٹرین مسافروں کو لیکر کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکے گی۔ عوام بھی اس کرپٹ منصوبے کے خلاف آواز اٹھائیں۔