اسپرین کی گولیاں(پین کلرز )عموماً درد میں آرام کیلئے استعمال کی جاتی ہیں ،ہلکا پھلکا معمولی بخار ہو یا نزلہ زکام ان امراض کیلئے لوگ پین کلرز کو ہی فوقیت دیتے ہیں،لیکن درد اور بخار میں آرام کے علاوہ بھی ان گولیوں کے چند حیرت انگیز استعمالات ہیں جن سے آپ یقیناً ناواقف ہوں گے۔ ایکنی ایکنی جلدی مسائل میں سے ایک مسئلہ ہے،اس مسئلے کے حل کیلئے2 یا3گولیوں کو کو کرش کریں اور اسے لیموں کے رس میں مکس کریں ،اس مکسچر کو ایکنی پر لگائیں،کچھ دیر انتظار کریں اور سادے پانی سے دھولیں،اس مکسچر کو لگا کر دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔ حشرات الارض کے کاٹنے پر آرام مختلف حشرات الارض(مچھر)وغیرہ کے کاٹنے سے جلن اور خارش کے علاوہ سوجن بھی ہوجاتی ہے،اس کا بھی آسان سا حل پین کلرزمیں موجود ہے،2یا 3 گولیاں لیجئے سادے پانی میں مکس کریں اور متاثرہ جگہ پر چند منٹ تک لگا رہنے دیں ،جلدی آرام آجائے گا۔ خشکی سر کی خشکی انسانی مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ جس سے تقریباً ہر انسان متاثر ہوتا ہے،لوگ سر کی خشکی کو ختم کرنے کیلئے نجانے کیا کیا جتن کرتے ہیں ،لیکن سامنے نظر آنے والی معمولی سی گولی پر شاید ہی کسی کی نظر جاتی ہو ، دو گولیاں(پین کلرز) لے کر اپنے شیمپو میں مکس کریں اور بالوں کو دھولیں،یہ نسخہ خشکی بھگانے میں موثر ثابت ہوتا ہے۔ پسینے کی بو