پرانے دور میں شادی اور شوبز کو ایک دوسرے کی ضد سمجھا جاتا تھا،شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار خاص طور پر اداکارائیں کیرئیر کے اختتام کے ڈر سے شادی ہی نہیں کرتی تھیں۔ اور اگر شادی کرتی تھیں توان کی پوری کوشش ہوتی تھی کہ اس خبر کو ساری دنیا سے چھپا کر رکھیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ ماضی کی اداکارائیں ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں ،لیکن موجودہ دور کی اداکاراؤں کو کوئی ڈر نہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ان اداکاراؤں نے نہایت کم عمری میں شادی کے بعد بھی اپنا کیر ئیر بخوبی برقرار رکھا ہوا ہے،آئیےدیکھتے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی کم عمری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارائیں کون ہیں۔ فاطمہ آفندی ڈرامہ سیریل 'کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی'کے ذریعے بے مثال اداکاری کرنے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے صرف 21 سال کی عمر میں ساتھی اداکار کنور ارسلان سے شادی کرلی۔دونوں 17 نومبر 2012 کو شادی کے بندھن میں بندھے، ان کا ایک تین سال کا بیٹا بھی ہے۔ سائرہ یوسف پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ شہروز نے بھی شادی کرنے میں بہت جلدی کی،لیکن ان کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے ان کا فیصلہ غلط نہیں تھا،سائرہ نے پاکستا ن کے معروف اور لیجنڈ اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری کو جیون ساتھی کے روپ میں منتخب کیا ،آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ سائرہ نے بھی 21 برس کی عمر میں شادی کی دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی بھی ہے۔ ماہرہ خان پاکستان کی ٹاپ اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ فنکارہ ماہرہ خان صرف 23 سال کی عمر میں علی عسکری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں،لیکن جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی،ماہرہ خان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ عائزہ خان عائزہ خان اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار دانش تیمور سے شادی کے بندھن میں بندھیں ،شادی کے وقت ان کی عمر صرف 23 سال تھی،دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی حورین ہے۔ عینی جعفری