ابوجا:بوکو حرام نے 200سے 21مغوی نائیجرین لڑکیوں کو رہا کردیا ہے۔
دو ہزار چودہ میں بوکو حرام نے 200سے زائد نائیجرئین لڑکیوں کو اغوا ءکیا، جن میں سے 57لڑکیاں بوکوحرام کی قید سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئیں۔
بوکو حرام نے اغوا ءکی جانے والی لڑکیوں میں سے 21لڑکیوں کو رہا کردیا ہے، جن کی ملک کے نائب صدر سے ملاقات کرائی گئی،اس موقع پر کئی رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے۔
نائیجیریا کی حکومت نے بھی مزکورہ لڑکیوں کی حوالگی کی تصدیق کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ،لڑکیوں کی رہائی کے حوالے سے حلال احمر اور سوئس حکومت نے ڈیل کرائی،مزید لڑکیوں کی رہائی کیلئے بھی مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔
حکومت نے بوکوحرام سے کسی ڈیل کرنے سے انکار کیا ہے،حکومت کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے بدلے بوکوحرام کا کوئی مطالبہ نہیں مانا گیا۔