کلونجی کے ان گنت فوائد کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں۔ کلونجی میں بے شمار بیماریوں سےنجات کی قوت ہے۔ ماہرین کے مطابق کلونجی میں ہر بیماری کا علاج ہے۔
نبی کریم ﷺ کا ارشادہ ہے کہ کلونجی استعمال کیا کرو، کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ہے۔
کلونجی ایک قسم کی گھاس ہے، اس کا پودا خودرو اور 40 میٹر بلند ہوتا ہے۔ یہ بالکل سونف سے مشابہ ہوتا ہے، اس کا پھول زردی مائل ہوتا ہے اور اس کے بیجوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہےجبکہ اس کے بیجوں کی شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ انہیں پیاز کا بیج سمجھتے ہیں۔ کلونجی کے بیجوں کی خوشبو تیز اور اس میں موجود شفا سات سال تک قائم رہتی ہے۔
صحیح کلونجی کی پہچان یہ ہے کہ اگر کلونجی کو سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھا جائے تو اس پر چکنائی کے دھبے لگ جاتے ہیں۔
کلونجی کے بیج خوشبو اور ذائقے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ کلونجی کا استعمال اچار اور چٹنی میں بھی کیا جاتا ہے۔
کھانوں میں ذائقہ دینے کے ساتھ کلونجی ہماری صحت کےلئے بے حد فائدہ مند ہے۔ کلونجی میں ہر بیماری کی شفا موجود ہے۔
شوگر کے مریض روزانہ صبح خالی پیٹ 5 یا 6 دانے کلونجی کے دانے کھالیں ، تو اس سے شوگر کنٹرول میں رہتی ہے اور شوگر سے ہونے والے دیگر امراض سے انسان بچا رہتا ہے۔ لیکن یہ ٹوٹکہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنا ہے۔
اس کے علاوہ کلونجی موٹاپا کم کرنے میں بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ کلونجی کو باریک پیس لیں اور اس میں اسی کے برابر کالی مرج ملالیں اور اس کے ساتھ شہد اور 1 لیموں کا رس ملا کر صبح نہار منہ پی لیں۔ اس کو پینے سے آپ کے جسم میں موجود چربی اضافی چربی ختم ہوجائے گی۔
کلونجی کے ذریعے نزلہ، زکام اور سردرد سے بھی نجات ملتا ہے۔ اگر دانت میں شدید درد ہے تو اس کاحل بھی کلونجی کے دانوں میں پوشیدہ ہے۔
اگر آپ گھر میں کلونجی کی دھونی دیں تو اس سے گھر میں موجود مچھر اور کھٹمل وغیرہ ختم ہوجاتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔