Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2016 09:53am

ان 5 جو وہات کی بناء پر آپ کے فون کی بیٹری جلدی ختم ہوجاتی ہے

اسمارٹ فون کی جلدی ختم ہوجانے والی بیٹری سے ہر کوئی پریشان ہے، اب چاہے وہ اینڈرائیڈ ہو یا پھر آئی فون ہو۔ بیٹری کے جلدی ختم ہونےسے ہر کوئی پریشان ہے۔

اسمارٹ فون کی بیٹری جلدی ختم ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ اگر فون بیٹری جلدی ختم ہورہی ہے تو اس کا مطلب فون کی بیٹری خراب ہوچکی ہے۔

لیکن ضروری نہیں ہے کہ فون کی بیٹری جلدی ختم ہونے کی محض یہی وجہ ہو۔

فون کی بیٹری کیوں جلدی ختم ہوتی ہے، ان کی وجوہات درج ذیل بیان کی جارہی ہیں۔

٭ برائٹ اسکرین

جب آپ اپنے موبائل کی اسکرین بہت زیادہ برائٹ رکھتے ہیں تو اس سے بھی موبائل کی بیٹری جلدی ختم ہوجاتی ہے۔ کوشش کریں کہ اپنے موبائل کی اسکرین کی برائٹنیس کو تھوڑا کم کرلیں، جب گھر میں موجود ہوں تو موبائل کی برائٹنیس کم ہی رکھیں۔

٭ موبائل کا مسلسل وائی فائی سرچ کرنا

اکثر لوگ اپنے موبائل میں وائی فائی کا آپشن آن رکھتے ہیں۔وائی فائی کے آپشن آن کرنے سے بھی بیٹری کی لائف کم ہونے لگتی ہے۔لہذا جب آپ کو وائی فائی کی ضرورت نہیں ہو توآپ وائی فائی کا آپشن بند کردیں۔

٭بار بار نوٹیفیکیشن کا آنا

جب اسمارٹ فون دن بھر استعمال ہوتا رہتا ہے اور اس میں بار بار نوٹیفیکیشنز آتی رہتی ہیں تو اس وجہ سے بھی آپ کے فون کی بیٹری جلدی ختم ہوجاتی ہے۔

٭ ایپس کا مستقل استعمال کرنا

آپ اپنے موبائل میں سیٹنگز میں جاکر اس بات کو معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کے فون میں وہ کون سی ایپ ہے جو سب سے زیادہ بیٹری استعمال کرتی ہے۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ اپنا فون پاور مینجمنٹ پر لگادیں، اس سے بیٹری کم ضائع ہوگی۔

٭ اپنی ڈیوائس اپ ڈیٹ رکھیں

فون کی بیٹری جلدی ختم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنی ڈیوائس کو اپ ڈیٹ نہیں کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی ڈیوائس کا سافٹ وئیر وقت پر اپ ڈیٹ کرلیں تو آپ کے فون کی بیٹری لائف بہتر ہوجائے گی۔

Read Comments