Aaj Logo

شائع 29 ستمبر 2016 03:03pm

ملک میں دل کے مریضوں کی تعداد بیس لاکھ ہوگئی

کراچی:پاکستان میں دل کے مریضوں کی تعداد بیس لاکھ تک پہنچ گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق بڑھتے ہوئے وزن کولیسٹرول اور بلڈپریشر کو کنڑول کیا جائے تو ان بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

 کراچی میں ڈائو یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنس کے تحت عالمی یوم قلب کا دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقادکیا گیا ، واک میں ڈائویونیورسٹی کے وائس چانسلر مسعود حمید سمیت سینئرز ڈاکٹرزموجود تھے۔

ڈائونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مسعود حمید کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ہر دسواں آدمی دل کا مریض ہے، متوازن غذا اور بلڈپریشر کو کنڑول کرنے سے فالج اور دل کے امراض سے محفوظ بنایا جاسکتا ھے۔

واک میں شریک ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایک کروڑ سترلاکھ اس مرض میں مبتلا ہیں جس میں صرف پاکستان میں بیس لاکھ افراد اس سے متاثرہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کا استعمال ، چکنائی کا کم سے کم استعمال اور روزانہ ورزش سے امراض قلب سے بچاسکتا ہے۔

Read Comments