Aaj Logo

شائع 29 ستمبر 2016 10:10am

پاکستانی یو ٹیوب صارفین کیلئے خوشخبری

کراچی:سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ یو ٹیوب دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے جبکہ اس کے صارفین کی تعداد بھی بہت  زیا دہ ہےاور اب یو ٹیوب آفیشلی پاکستان میں لانچ ہونے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب کے پاکستان میں لانچ ہونے کے بعد اب ہر پاکستانی یو ٹیوب پر اپنا چینل بناکر ویڈیوز اپ لوڈ کرسکتا ہے اور پیسے کما سکتا ہے،جس طرح زید علی اور شام ادریس کے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر 4 ملین سے زیادہ فالوورز اور یو ٹیوب پر 30،000 سے زائد ویورز ہیں۔

گزشتہ روز گالف کلب ڈی ایچ اے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی۔

 اس تقریب میں بتایا گیا کہ اپنا چینل قائم کرنے کے علاوہ  ناظرین اب یو ٹیوب کی ویڈیو بناء انٹر نیٹ کے دیکھ سکیں گے،اس کے علاوہ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرکے48 گھنٹوں کے اندر دیکھی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں یو ٹیوب پر  تقریباًساڑے 3 سال تک پابندی برقرا ر رہی،جبکہ رواں سال کی ابتداء میں پابندی ختم کرکےیوٹیوب کا مقامی ورژن لانچ کیا گیا،لیکن پاکستانی حکومت کو یہ اختیار حاصل تھا کہ  کہ وہ کسی بھی مواد کو ہٹا سکتی ہے یا ہٹانے کی درخواست کرسکتی ہے۔

پریس کانفرنس کی میزبانی  کے فرائض معروف کامیڈین  سعد ہارون نے انجام دئیے،جبکہ 500 سے زائد افراد نے اس کانفرنس میں شرکت کی جن میں رائٹرز،مارکیٹنگ ایگزیکٹیو،ایڈوا ٹائزرزاور مشہور شخصیات ` شامل تھیں۔

پاکستان میں گوگل ہیڈ کوارٹر کے وائس پریزیڈنٹ  انور اکرم  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں جس ملک سے محبت کرتا ہوں وہاں ایونٹ میں شرکت کررہا ہوں ،تقریب میں یوٹیوب کی مقبول ویڈیوز بھی دکھائی گئیں جس میں پاک بھارت کے درمیان 1992 میں ہونے والے ورلڈ کپ کی وہ ویڈیو بھی شامل تھی جس میں میانداد نے بھارت کیخلاف چھکا لگایا تھا۔

انور اکرام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 29 فیصد آبادی موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے ،جبکہ 56 ملین لوگ آن لائن سہولت سے مستفید ہوتے ہیں جو برطانیہ کی  پوری آبادی کے برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 55 فیصد لوگ موبائل پر ویڈیوز دیکھتے ہیں جبکہ 20 فیصدلوگ یو ٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

گوگل ایشیاء  پیسیفک کے ہیڈ خرم جمیل نے تقریب میں شریک لوگوں سے کہا کہ یو ٹیوب ویب سائٹ 88 ممالک  میں موجود ہے جبکہ اس کے صارفین کی تعداد 1 ارب سے زائد ہے،جبکہ ہر 1 منٹ میں  400 ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ ہوتی ہیں۔

کراچی وائس کی ایڈیٹر مشعال خٹک کے مطابق  پاکستان میں  یوٹیوب ویب سائٹ کی آفیشل لانچنگ ایک خوشگوار اضافہ ہے۔

Read Comments