افغان صوبے پکتیکا میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر اعظم طارق سمیت سات طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
اتحادی افواج اورافغان فورسزنے افغانستان کے صوبے پکتیکا میں مشترکہ کاررروائی کی جس میں سات شدت پسند مارے گئے ۔
ہلاک ہونےوالوں میں کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اعظم طارق اور اُس کا بیٹا بھی شامل ہے۔فورسز کی مشترکہ زمینی اورفضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کیا گیاہے۔
جبکہ دوسری جانب کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ نے اعظم طارق سمیت سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔