فٹ رہنا اور صحت مند طرز زندگی رکھنا دونوں ہی چیزیں ہماری زندگی میں اہمیت کی حامل ہیں۔لوگ عموماً مصروفیت کے باعث اپنی صحت نظر انداز کر دیتے ہیں۔ایسے بہت سےآسان طریقے ہیں جنہیں اپنا کر آپ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں ۔
ان میں چند درج ذیل ہیں
خوب پھل کھائیے
صحت مند کھانا ، صحت مند طرز زندگی کیلئےلازمی ہے۔ پھلوں کا زیادہ کھانا وٹامنز اور منرلز کے ساتھ ہمارے جسم کیلئے بہت اچھا ہے۔
ورزش
وزن کی کمی، ہڈیوں کی مضبوطی ، بیماریاں لاحق ہونے کے کم خطرات کے ساتھ ورزش اور بھی بہت سے جسمانی فوائد اپنے ساتھ رکھتی ہے۔
مطلوبہ نیند کا حصول
صحت مندزندگی کیلئے مطلوبہ نیند بہت ضروری ہے۔ ہمارا جسم دن بھر کی سخت محنت کے بعد آرام مانگتا ہے۔ اگر کوئی ضرورت کے مطابق نیند نہ لے تو اس کے چہرے پر قبل از وقت بڑھاپا آسکتا ہے اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑھ سکتےہیں۔
زیادہ پانی پیجئے
خوب پانی پیجئے کیوں کہ فضلا کے اخراج میں کافی پانی نکل جاتا جس کی کمی کثرت سے پانی پی کر ہی پوری کی جاسکتی ہے۔
بشکریہ زی نیوز