Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2016 10:51am

بھارتی اداکاروں کے خفیہ رشتے

فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار  وں کے اسکینڈلز آئے روز منظر عام پر آتے رہتے ہیں،کبھی کسی اداکارہ کا نام کسی کے ساتھ تو کبھی کسی اور کے ساتھ لیا جاتا ہے۔

ادکاروں کی جانب سے ان افواہوں کی تردید بھی کی جاتی ہے لیکن پھر بھی ان کے خفیہ رشتے منظر عام پر آہی جاتے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں مشہور اداکاروں کے خفیہ رشتوں کی کہانی

وکرم بھٹ،سشمیتا سین

سابق حسینہ عالم اور بولی ود کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین  نے اپنے فلمی کیر ئیر کا آغاز فلم 'دستک' سے کیا ،اس فلم کے ہدایت کار مہیش بھٹ تھےجبکہ فلم کی کہانی وکرم بھٹ نے تحریر کی تھی۔

سشمیتا اور وکرم بھٹ کے تعلقات  کے بارے میں اُن دنوں میڈیا میں کافی چرچا تھا لیکن سشمیتا نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

تاہم فلم 'لَو گیم"کی  تشہیر کے دوران  وکرم بھٹ نے اس بات کا اقرار کیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان رشتہ موجود تھایہاں تک کہ انہوں نے  سشمیتا کیلئے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا۔

سیف علی خان،روزا

بولی وڈ کے چھوٹے نواب اور معروف اداکارہ کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان  بھی کم نہیں ،اپنی پہلی شادی کے اختتام کے بعدسیف علی خان نےسوئیرز لینڈ سے تعلق رکھنے والی ماڈل روزاکیٹا لانو سے تعلقات استوار کرلئے،تاہم یہ دوستی زیادہ دن قائم نہ رہ سکی۔

گووندا،رانی مکھر جی

ماضی میں اداکار گووندا اور رانی مکھر جی کے درمیان بھی کافی گہری دوستی تھی ،فلم 'حد کردی آپ نے' کی شاٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب آگئے،لیکن ان کی یہ نزدیکیاں گووندا کی شادی شدہ زندگی پر اثر انداز ہونے لگی اور بالآخر اس دوستی کااختتام ہوگیا۔

ارجن کپور،ملائکہ اروڑا خان

بولی وڈ اداکار ارجن کپوراداکاری کے بجائے میڈیا میں اپنے تعلقات کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں ،ان کے بارے میں گردش کرنے والی یہ افواہ کہ انہوں نے  سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے  ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تو اتنی زیادہ مقبولیت حاصل نہ کرسکی لیکن سلمان خان کی بھابھی ملائکہ اروڑا خان کے ساتھ دوستی کے چر چے کافی مشہور ہوئے۔

ملائکہ کے بارے میں یہاں تک کہا جانے لگا کہ انہوں نے اپنے شوہر (ارباز خان) سے علیحدگی بھی ارجن کپور کی وجہ سے ہی لی ہے۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام

Read Comments