جب بھی آپ کو پیاس محسوس ہوتی ہے تو آپ فوراً پانی پیتے ہیں۔ اگر آپ پانی کی کم مقدار پیئں تو آپ کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہوسکتا ہے اور پانی کی کمی کے باعث گردوں کی بیماریاں ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
لہذا پانی کا استعمال پورے دن میں زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیئے تاکہ آپ کا جسم ہائیڈریٹ رہے اور آپ کو پانی کی کمی نہ ہونے پائے۔
لیکن کھانے کے دوران پانی پینے سے بالکل گریز کرنا چاہیئے اور کوشش کرنی چاہیئے کہ کھانے سے پہلے اور فوری بعد پانی ہرگز نہیں پیئں کیونکہ اس سے آپ کے جسم کو کئی نقصانات کا سامنا پڑ سکتا ہے۔
اگر آپ کھانا کھانے سے قبل پانی پی لیتے ہیں تو اس عمل سے آپ کا نظام ہاضمہ بہت سست ہوجاتا ہے ۔ وہ افراد جو کھانا کھانے سے قبل دوائیں کھاتے ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ آدھا یا ایک گھنٹہ قبل دواکھالیں تاکہ ایک گھنٹے میں دوا ہضم ہوجائے اور کھانا آرام سے کھالیا جائے۔
کبھی بھی کھانا کھانے کے فوری بعد پانی نہیں پیئں ، ایسا کرنے سےجو کچھ آپ نے کھایا ہوتا ہے اس کا اثر زائل ہوجاتا ہےاور آپ کا نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کھانا کھانے کے فوری بعد پانی پینے سے آپ کا وزن بھی بڑھ سکتا ہے۔
کھانے سے پہلے 30 منٹ قبل اور بعد میں تھوڑی مقدار میں پانی پینا چاہیئے۔ کھانے کے 1 یا 2 گھنٹے بعد گلاس بھر کر پانی پینا چاہیئے ، اس دوران آپ کا کھانا ہضم ہوجاتا ہے اور اتنے وقفے سے پانی پینے کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے۔
اگر آپ کو کھانے کے دوران پیاس لگتی ہے تو آپ بالکل تھوڑی مقدار میں پانی پی سکتے ہیں ، لیکن خیال رہے کہ پانی کمرے کے درجہ حرارت والا ہوکیونکہ ٹھنڈا پانی آپ کے نظام ہاضمہ کو سست روی کا شکار بنا دیتا ہے۔
جب بھی کھانا کھائیں تو اس دوران کولڈ ڈرنک اور دیگر اقسام کی مشروبات پینے سے گریز کریں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیےہے، اس پر عمل کرنےسے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔