Aaj Logo

شائع 05 اگست 2016 01:49pm

پنجاب: فارما سیوٹیکل کمپنیز کی ناقص ادویات کا اسٹاک روکنے کی ہدایت

 

لاہور :پنجاب میں گیارہ فارماسیوٹیکل کمپنیزکے اسٹاک کو ناقص ادویات کے باعث  روک دیا گیا۔

چیف ڈرگ کنٹرولرپنجاب نے صوبے بھر میں ڈرگ انسپکٹرز کو کارروائی کی ہدایت دیدی۔ غیر معیاری ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں میں نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیز شامل ہیں۔کمپنیوں کے اسٹاک روکنے سے متعلق رپورٹ بارہ اگست تک طلب کرلی گئی۔

Read Comments