واشنگٹن :نیو یارک میں اسی سال بعد دنیا کا سب سے بدبودار پھول کھل گیا، پھول کو دیکھنے کیلئے عوام کی ایک بڑی تعداد بوٹنیکل گارڈن کا رخ کررہی ہے۔پھول اپنی خوشبو کے باعث پہچانے جاتے ہیں اوراسی باعث لوگوں میں خاصی اہمیت کے حامل بھی ہوتے ہیں۔
تاہم نیویارک میں اسی سال کے طویل عرصے بعد ایک ایسا پھول کھلا ہے جسے اگر دنیا کا سب سے بدبودار پھول کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ یہ پھول آٹھ فٹ بڑا ہے اور قدرتی طور پر یہ پھول کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار بھی ہے، اسی لئے اسے دنیا کا سب سے بدبودار پھول کہا جارہا ہے۔
اس منفرد پھول کو دیکھنے کیلئے عوام کی ایک بڑی تعداد نیویارک کے بوٹنیکل گارڈن کا رخ کر رہی ہے۔یہ پھول پہلی بار انیس سو انتالیس میں کھلا تھا۔