ڈرائی فروٹ بہت صحت بخش غذا تصور کی جاتی ہے کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ، ان میں وٹامن ای،گڈ فیٹس اور اینٹی اوکسیڈینٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
اگر آپ روزانہ 5 اخروٹ اپنی غذا میں شامل کرلیں تو اس کے فوائد سے آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
روزانہ 5 اخروٹ کھانے سے آپ کو کیا کیا فائدے حاصل ہوسکتے ہیں؟
٭ اس سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے
٭ دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے
٭ دل کےامراض سے بچاتا ہے
٭ ذیابطیس کا خطرہ ٹال دیتا ہے
٭ بال، جلد اور ناخن کےلیے بےحد مفید ہے
٭ کینسر سے بچاتا ہے
پانچ اخروٹ کھانے کے 4 گھنٹے بعد دیکھیں کمال
اخروٹ اپنا اثر بہت جلد دیکھاتا ہے ۔ اگر آپ پانچ خروٹ کھائیں گے تو 4 گھنٹے بعد ہی اخروٹ اپنی کمالات دیکھانے شروع کردے گا، پانچ اخروٹ کھانے کے بعد آپ کے جسم کو غذائیت اور وٹامنز ملنا شروع ہوجائیں گےاور ان وٹامنز کے ذریعے آپ بہت فریش محسوس کریں گے۔
اخروٹ کے ذریعے آپ اپنا ذہنی دباؤ بھی ختم کرسکتے ہیں چونکہ اخروٹ میں اینٹی اوکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جوکہ آپ کے جسم میں موجود مختلف بیماریوں کے خلاف لڑتے ہیں جیسے دل کے امراض وغیرہ۔
اس کے علاوہ اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسیڈ کے ذریعے ذہنی دباؤ سے نجات ملتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔