Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2016 10:29am

انڈونیشیامیں قید ذوالفقارعلی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا

جکارتہ:انڈونیشیا میں قید ذوالفقارعلی کی سزائے موت پرعمل درآمد روک دیا گیا،انڈونیشین حکام نے تصدیق کردی۔

میڈیا اور پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں،انڈونیشین حکام کے مطابق 52سالہ پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے تاہم سزائے موت روکے جانے کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

 حکام نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک مقامی اور 3 نائیجیرین شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے جبکہ پاکستانی سمیت 14 غیرملکیوں کو جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سزائے موت دی جانی تھی۔

 حکام کے مطابق ،سزائے موت پانے والوں میں نائیجیریا،زمبانوے اور بھارت کے شہری بھی شامل تھے۔

 واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 2013 میں سزائے موت پر عائد پابندی ختم کردی گئی تھی اور یہ سزا گولی مار کر دی جاتی ہے۔

Read Comments