Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2016 09:23am

آنکھوں کا سوجنا خطرے کی علامت ثابت ہوسکتا ہے

اکثر لوگ جب سو کر اٹھتے ہیں تو ان کی آنکھیں سوجی ہوئی ہوتی ہیں، جس کے باعث آنکھیں بری لگنے لگتی ہیں۔

آنکھیں کئی وجوہات کی بناء پر سوجتی ہیں، جن میں ذہنی دباؤ، موسم میں تبدیلی ، سائی نس کا مسئلہ ، ناقص غذا ، نیندکی کمی اور الرجی وغیرہ شامل ہیں۔

آنکھوں کے سوجنے سے آپ بیمار اور تھکے ہوئے لگتے ہیں، جس کے باعث آپ اپنے روزمرہ کے کام صحیح طور پر سرانجام نہیں دے پاتے۔

:لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے ، جن کے ذریعے آپ سوجی ہوئی آنکھوں کو باآسانی ٹھیک کرسکتے ہیں۔ وہ ٹوٹکے درج ذیل ہیں

٭ سوجی ہوئی آنکھوں سے نجات پانے کا سب سے آسان طریقہ پانی ہے۔ اگر آپ زیادہ مقدار میں پانی پئیں گے تو اس سے آپ کی سوجی ہوئی آنکھیں ٹھیک ہوجاتی ہیں، اس کے علاوہ پانی کے ذریعے جسم میں سے زہریلے ٹاکسن بھی خارج ہوجاتے ہیں۔ہر  دن  8 سے 10 گلاس پانی پئیں ، اس کے علاوہ اپنے کھانے میں نمک کی مقدار بھی کم کردیں  اور کیفین والی چیزوں کا استعمال بھی کم سے کم کریں۔

٭ چمچوں کو ٹھنڈا کرلیں

یہ سن کر آپ کو حیرت ہوگی کہ چمچوں کو ٹھنڈا کرکے آنکھوں پر رکھنے سے آپ کی سوجی ہوئی آنکھیں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔اس کے لیے آپ کو اسٹیل کے چمچوں کو 10 سے 15 منٹ کےلیے فریج میں ٹھنڈا کرنا ہے اور ان ٹھنڈے چمچوں کے اندر والے حصے کو آنکھوں پر رکھنا ہے  جب تک چمچے گرم نہ ہوجائیں۔ جب چمچے گرم ہوجائیں تو فوراً دوسرا ٹھنڈا چمچہ آنکھوں پر رکھ لیں۔

٭ ٹی بیگز

سبز چائے اور کالی چائے دونوں ٹی بیگز آپ کی سوجی ہوئی آنکھوں کےلیے مفید ہیں۔ ان ٹی بیگز میں سوزش ختم کرنے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں ۔ ٹی بیگز کےآنکھوں کی جلن دور کرنے کےلیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ ٹی بیگز کو 30 منٹ کےلیے فریج میں رکھ دیں، پھر ان ٹی بیگز کو10 سے 15 منٹ کے لیے  آنکھوں پر رکھ لیں۔

٭ کھیرے

کھیرے بھی آپ کی سوجی ہوئی آنکھوں کےلیے بہت فائدہ مند ہیں۔ سب سے پہلے کھیروں کے موٹے ٹکڑے کاٹ لیں اور 10منٹ کےلیے ٹھنڈا کرلیں ، اس کے بعد ان ٹکڑوں کو آنکھوں پر رکھ لیں ۔ اس عمل سے آپ کی سوجی ہوئی آنکھوں کو بہت آرام ملے گا۔

٭ انڈے کی سفیدی

انڈے کی سفیدی  آئی بیگز دور کرنے میں بہت مددگار ہوتی ہے۔ سب سے پہلے 2 انڈے کی سفیدی لے لیں اور اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں ، اس میں چند قطرے ویچ ہیزل کے شامل کریں، پھر اس مکسچرکو نرم کپڑے کے ساتھ آنکھوں کے نیچے لگالیں اور سوکھنے کے بعد پانی سے صاف کرلیں۔

٭ آلو

جیسے کھیرے آپ کی آنکھوں کےلیے مفید ہیں اسی طرح آلو بھی آپ کی آنکھوں کےلیے بہت فائدہ مند ہیں۔اس میں موجود اسٹراچ آنکھوں کی جلن  اور آئی بیگز کو ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آلو کے ذریعے آپ کے حلقے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments