میکسیکو: میکسیکو میں قدیم کھنڈرات سے ایک ایسا انسانی ڈھانچہ ملا ہے جس کے جبڑے میں قیمتی پتھروں سے مزین دانت جڑے ہوئے ہیں۔
ڈیلی میل کے مطابق میکسیکو کے آثار قدیمہ کے کھنڈرات ٹیوٹیہواکن میں کھدائی کے دوران 1600سال پرانا ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے جو ایک امیر خاتون کا بتایا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کی کھوپڑی ایک خاص شکل میں ڈھالی گئی جبکہ اس کے دانتوں میں قیمتی پتھر نصب ہیں۔ اس عورت کی عمر 35 سے 40 سال کی معلوم ہوتی ہے اور اس کو 19 مرتبانوں کے ساتھ دفنایا گیا۔
ماہرین کے مطابق اس کھوپڑی کو اس زمانے کی ایک خاص رسم کے تحت انتہائی سخت انداز میں اوپر سے لمبا کیا گیا ہے۔
اس کے اوپری دانت فلنٹ دھات سے مزین ہیں جبکہ نچلے حصے کے سامنے کے دانت سرپنٹائن نامی دھات سے بنا کر اصل دانتوں کی جگہ لگے ہوئے ہیں۔
بشکریہ ڈیلی میل