واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین اوربھارتی فورسزکے درمیان بڑھتےہوئےتشدد پرتشویش ہے،جان کربی نے زور دیا کہ فریقین تنازع کا پرامن حل تلاش کریں۔
واشنگٹن میں امریکی دفترخارجہ کےترجمان جان کربی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ' مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے واقعات پر تشویش ہے'۔انھوں نے کہا کہ امریکا تمام فریقین پر زوردیتارہا ہےکہ وہ تنازع کا پرامن حل تلاش کریں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو اس سلسلے میں مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کشمیرمیں بھارتی فوج اورکشمیریوں کے درمیان چھڑپوں سے آگاہ ہیں،تاہم ہماری توجہ دونوں ممالک کی جانب سے' دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات پر ہے'۔
ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقہ اب بھی کئی شدت پسند گروپوں کیلئےمحفوظ ٹھکانہ بناہوا ہے۔