Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جون 2016 07:43am

کولمبیامیں آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف ڈرائیوروں کا احتجاج

بگوٹا:کولمبیا میں آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف ڈرائیوروں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے خود کو علامتی طور پر زنجیروں میں بھی جکڑا۔

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف احتجاج میں ٹیکسی ڈرائیوروں  کا کہنا تھا کہ ابَرنامی ٹیکسی سروس سے غیرمنصفانہ مقابلے کی فضا قائم ہوئی ہے۔ لہذا نوکریوں کو تحفظ دینے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں۔

احتجاج کے دوران  بعض ڈرائیوروں نے علامتی طور پر خود کو انجیروں میں بھی جکڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہرممکن حد تک جائیں گے۔

ارجنٹائن میں بھی اسی سروس کیخلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، احتجاج کے دوران  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،اس سے قبل فرانس میں اسی نوعیت کا احتجاج کیا گیا، احتجاج کے باعث شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں

ابَر نامی پرائیوٹ ٹیکسی سروس موبائل ایپلی کیشن 2009 میں متعارف کرائی گئی جو اب 60 ممالک میں سروس دے رہی ہے۔ جس سے دیگر ٹیکسی کمپنیوں کا کام ٹھپ ہورہا ہے۔

Read Comments