خواتین خوبصورتی حاصل کرنے کے لئے مختلف فیشنز اور مختلف چیزوں کو ٹرائی کرتی ہیں انہی میں سے ایک چیز ہائی ہیلز بھی ہے جبکہ اس بات سے قطع نظر اس کے کیا کیا نقصانات ہیں خواتین اس کا خوشی خوشی استعمال کررہی ہوتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ ہائی ہیلز کے مسلسل استعمال سے خواتین کو کون کون سی پریشانیاں یا بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں اور اس کے کیا کیا نقصانات ہیں۔ گھٹنوں اور جوڑوں میں تکلیف ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوئی ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اونچی ایڑی (ہائی ہیلز) والے جوتوں سے گھٹنوں اور جوڑوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اسی تحقیق کے دوران یہ بات بھی اخذ کی گئی کہ ہائی ہیلز کے مسلسل استعمال سے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ بیماری ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ کا سبب بنتی ہے جبکہ اس بات کا بھی خیال رہے کہ یہ بیماری مردوں کے مقابلے عورتوں میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ گردن میں درد اکثر لوگوں کا خیال ہوگا کہ ہائی ہیلز کے استعمال سے صرف انسانی جسم کا نچلا حصہ ہی متاثر ہوتا ہوگا۔ لیکن نہیں اس کے اثرات آپ کی ٹانگوں، گھٹنوں اور کمر کے علاوہ گردن میں بھی ہوتے ہیں جو اکثر اوقات شدید درد کا باعث بنتے ہیں۔ پٹھوں میں تکلیف ہائی ہیلز کے استعمال سے ہڈیوں کے علاوہ پٹھے بھی خاصے متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ہڈیوں کے ساتھ ساتھ ان پر بھی اضافی دباؤ آتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگوں میں درد