کوئٹہ:بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو مزید 14دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔
خالد لانگو کا کہنا ہے نیب کی تفتیش سے مطمئن ہوں عدالت میں میڈیا بھی موجود ہے۔
احتساب عدالت میں ملزم خالد لانگو کے وکیل باز محمد کاکڑ نے موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ کے دوران خالد لانگو سے ہونے والے تفیش سے کوئی اہم بات سامنے نہیں آئی۔
مقدمے میں ملوث ملزم سلیم شاہ نے بھی خالد لانگو پر الزام عائد نہیں کیا۔ اس لئے مزید ریمانڈ نہ دیا جائے ، عدالت نے خالد لانگو کو 4 جولائی تک نیب حکام کے حوالے کردیا گیا۔
بدعوانی کے مزید ایک مقدمے میں سابق چئیرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی اور ان کے 2 ڈائریکٹرز عبدالوحید اور نیاز کاکڑ کو بھی 30 جون تک جیل بھیج دیا۔
ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔