Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2016 05:55am

ہتھیلیوں کی جلد اُترنے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟

ہاتھوں کا خشک ہوجانا یا جلد کا اترنا ایک عام مسئلہ ہے۔  ہاتھوں کی جلد کا اترنے کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ وہ افراد جن کا دھوپ میں آنا جانا بہت ہوتا ہے ان کے بھی ہاتھوں کی جلد خشک اور زیادہ اترتی ہے۔

اکثر ایسی جلد کا مسئلہ سردیوں میں ہوتا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کو یہ شکایت گرمیوں میں بھی ہوتی ہے، جس کے باعث وہ اپنے روزمرہ کے کام صحیح طور پر سرانجام نہیں دے پاتے۔

درج ذیل ہاتھوں کی جلد کی حفاظت کےلیے چند ٹپس بیان کی جارہی ہیں۔ جن کے ذریعے آپ باآسانی اپنے ہاتھوں کو خوبصورت اور نرم وملائم بناسکتے ہیں۔

٭ کیسٹر آئل، لیموں کا رس اور چینی کا مکسچر بناکر اپنی ہتھیلیوں پرلگائیں۔ اس مکسچر سے آپ کی ہتھیلیوں میں موجود ڈیڈ اسکن جھڑ جائے گی اور آپ کے ہاتھ نرم و ملائم ہوجائیں گے۔

٭ اپنے ہاتھوں پر مکھن سے مساج کرنے سے بھی آپ کی جلد نرم ہوجائے گی اور جلد کا پھٹنا ختم ہوجائے گا۔

٭ ایک پیالے میں 2 کھانے کے چمچ لیموں کا رس ، 1 کھانے کا چمچ گلیسرین  اور ایک کپ ابلا ہوا دودھ لیں اور اچھی طرح مکس کرنے بعد آدھے گھنٹے تک اپنے ہاتھوں پر مساج کرتے رہیں۔ اس ٹریٹمنٹ کو روزانہ جاری رکھیں۔

٭ ٹماٹر بھی جلد کی حفاظت کے لیے بے حد مفید ہے۔ ایک پیالے میں ہم وزن ٹماٹر کا جوس، گلیسرین اور لیموں کا جوس لے لیں اور تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کا ہاتھوں پر اچھی طرح مساج کرلیں ۔اس سے آپ کے ہاتھ نرم و ملائم ہونے کے ساتھ گورے بھی ہوجائیں گے۔

٭ بادام اور زیتون کا تیل ہم وزن لےکر اپنے ہاتھوں پرلگائیں  اور 10 سے 15 منٹ بعد ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ زیتون کے تیل میں موجود وٹامن ای آپ کے ہاتھوں کوخشک ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments