Aaj Logo

شائع 13 جون 2016 07:39am

ناخنوں کے گرد جلد کا چھلنا  کس چیز کی علامت ہے؟

اکثر لوگوں کے ناخنوں کے گرد جلد چھلنا شروع ہوجاتی ہے، جوکہ ایک انتہائی کوفت زدہ لمحہ ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے لوگ کوئی بھی کام صحیح طور پر سرانجام نہیں دے سکتے۔

ناخنوں کے گرد خشک جلد، بیکٹیریا ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ لہذا آپ کو اپنے ہاتھ کی ہمیشہ حفاظت کرنی چاہیئے کیونکہ خشک جلد کا آجانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

٭ ناخنوں کے گرد خشک جلد کیوں آجاتی ہے؟

ناخنوں کے گرد خشک جلد کے آجانے کی کئی ساری وجوہات ہیں۔ اگر آپ بار بار ہاتھ دھو رہے ہیں اور موئسچرائزرکا استعمال نہیں کررہے ہیں تو اس سے بھی آپ کی ناخنو ں کے گرد خشکی جمع ہوجاتی ہے۔  اس کے علاوہ ناخنوں کے گرد خشک جلد آنے کی کیا وجوہات ہیں، وہ درج ذیل ہیں۔

٭ الرجی

اکثر نیل پالش، صابن اور ڈیٹرجنٹس کے استعمال سے بھی ناخنوں کے گرد خشک جلد آجاتی ہے۔ ان چیزوں میں ایسے کیمیکل شامل ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کی جلد پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ خشک جلد کی صور ت میں سامنے آتے ہیں۔

٭ ناخن کھانا

بعض افراد کے ناخن بہت خراب حالت میں ہوتے ہیں، وہ اس وجہ سے کیونکہ ان کو ناخن کھانے کی عادت ہوتی ہے۔ ناخن کھانے کی عادت آپ کے ناخنوں کو خراب کردیتی ہے اور اس وجہ سے جلد پر انفیکشن ہوجاتا ہے۔

٭ منرلز کی کمی

اکثر جلد پر خشکی کی وجہ منرلز اور کیلشیم کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ جن افراد میں کیلشیم کی کمی ہوتی ہے، ان کو ناخنوں کے گرد خشکی کا سامنا ہوتا ہے۔

٭ انفیکشن

اکثر اوقات مسلسل جلد کے خشک رہنے سے بھی ناخنوں کے گرد انفیکشن ہوجاتا ہے ، جس کی وجہ سے ناخنوں کے گرد خشکی ہوجاتی ہے۔

٭ ناخنوں کے گرد خشکی کو کیسے دور کیا جائے؟

جب ناخنوں کے گرد خشکی جمع ہوجائے تو اس کو دور کیسے کیا جائے؟ اس حوالے سے چند ٹپس درج ذیل ہیں۔

٭ گرم پانی

ایک پیالے میں پانی لیں اور  اس  میں شہد اور لیموں کا جوس میں شامل کریں۔ اس پانی میں اپنے ہاتھوں کو 10 منٹ کےلیے بھگو دیں ۔ اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو خشک کرلیں  اور موئسچرائزر کو لگالیں۔

٭ کھیرا

ایک تازہ کھیرا لیں اور اس کو کاٹ لیں ۔ اب ان ٹکڑوں کو ہاتھوں پر لگالیں۔ 30 منٹ بعد اپنے ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

٭ایلو ویرہ

تازہ ایلو ویرہ کا جل نکال کر اپنے ہاتھوں پر روزانہ لگانے سے بھی ناخنوں کے گرد خشکی ختم ہوجاتی ہے۔

٭ شہد

اپنے ہاتھوں پر شہد10 سے 20 منٹ تک کےلیے لگا کے رکھ دیں۔ پھر شہد کو نیم گرم پانی سے صاف کرلیں۔

٭زیتون کا تیل

زیتون کے تیل کو پہلے گرم کرلیں۔پھر اس کو ایک پیالے میں نکال لیں ، اب اس میں 3 قطرے لیونڈر تیل کے شامل کرلیں، اپنی انگلیوں کو اس مکسچر میں  10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں اور ایک کپڑے سے خشک کرنے کے بعد اس پر موئسچرائزر لگالیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments