ممبئی:گزشتہ چند روز سے یہ خبر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کہ بولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان بہت جلد ماں بننے والی ہیں۔
حال ہی میں مسٹر اور مسز خان کی لندن میں گزاری گئیں چھٹیوں کا یہ مطلب نکالا جا رہا تھا کہ دونوں شاید کچھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،جبکہ کرینہ کپور کا بڑھا ہوا وزن اس بات کی نشاندہی کررہا تھا کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔
تاہم سچ سب کے سامنے آگیازی نیوز کے مطابق کرینہ نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے سچ سب کے سامنے ظاہرکردیا ہے،انہوں نے میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کا کہنا تھا کہ میں ایک عورت ہوں ،اور آپ سب جس بارےمیں بات کررہے ہیں ،مجھے سن کر اچھا لگ رہا ہے اور میری حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔تاہم ابھی اس حوالے کچھ بھی کہنا صحیح نہیں ہوگا۔