Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2015 07:53am

گائے گی دنیا گیت میرے۔۔۔

کراچی: کہا جاتا ہے کہ آواز کبھی مرتی نہیں،برصغیرکی مشہور و معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو آج ہم سے بچھڑے پندرہ برس بیت چکے ہیں۔ 

ان کی آواز کا شمار دنیا کی ان آوازوں میں ہوتا ہے جنھوں نے ختم ہوجانے کے بعد بھی دلوں پر راج کیا ہے۔آج بھی ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ 21 ستمبر 1926میں قصور میں پیدا ہونے والی نور جہاں کا نام ان کے والدین نے اللہ وسائی رکھا۔ جبکہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد ان کو نور جہاں کے نام سے پہچانا جانے لگا۔

انھوں نے اپنے کرئیر کا آغاز 1923 میں فلم کے ذریعے کیا۔بعدازاں انھوں نے موسیقی بھی شروع کردی اور انھوں نے دس ہزار سے بھی زائد فلمی گانے اورغزلیں گائیں۔

نور جہاں کی بہترین کارگردگی پران کوپرائڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔
میڈیم نور جہاں کی پندرویں برسی پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ ان کو خراج عقید ت پیش کر رہے ہیں۔

Read Comments