کرکٹ اور فلم انڈسٹری کا تعلق ہمیشہ سے قائم رہا ہے۔ اس تعلق کی وجہ سے کئی تنازعات نے بھی جنم لیا۔
کرکٹ کے کئی اسٹار کھلاڑیوں کے نام اپنے وقت کی مشہور اداکاراؤں کے ساتھ جوڑے گئے اور ماضی میں ایسی جوڑیاں بھری پڑی ہیں۔
ایسی ہی کچھ مشہور ہونے والی جوڑیوں کا ذکر درج ذیل ہے۔
٭ انوشکا شرما/ویرات کوہلی
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی خبریں آئے دن میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔ دونوں پہلی مرتبہ ایک شیمپو کے اشتہار میں نظر آئے ، جس کے بعد انہیں کئی مقامات پر اکھٹے دیکھا گیا۔بھار ت میں ان دونوں کو 'ونوشکا' کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
٭ ریاسین/سری سانتھ
سری سانتھ کا کرکٹ کیریئر ہمیشہ متنازعہ رہا ہے۔ ماضی میں ان کا نام ریا سین کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔
ان دونوں کی ملاقات بھی ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں میں گہری دوستی ہوگئی ،لیکن دونوں کی جانب سے متنازعہ خبروں کی ہمیشہ تردید کی گئی تھی۔
٭ وینا ملک/ محمد آصف
پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور محمد آصف کے حوالے سے کئی خبریں منظرعام پر آچکی ہیں۔لیکن آصف کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل آنے کے بعد دونوں کے درمیان اختلاف بڑھ گئے تھے۔
٭ امریتا اروڑا/ عثمان افضل
بولی وڈ اداکارہ امریتا اروڑا کی بھی کئی بار انگلش کرکٹر عثمان افضل کے ساتھ خبریں منظر عام پر آئیں ہیں۔عثمان نے 2001 میں 3 ٹیسٹ کھیلے تھے۔عثمان اپنے کیرئیر کی وجہ سے پریشان تھے، جس کے باعث ان کے امریتا سےاختلاف پیدا ہوگئے ۔
٭ ایشا شیروانی/ ظہیر خان
بولی وڈ فلم 'کسنا' سے شہرت پانے والی ایشا اور ظہیر خان کی دوستی کی افواہیں میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔دونوں کے درمیان 8 سال تک رشتہ قائم رہالیکن آپسی اختلاف کس بناء پر ہوئے، اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
٭ نغمہ/سارو گنگولی
مشہور و معروف بھارتی کرکٹر سارو گنگولی اپنے کیرئیر کے عروج پرکئی متنازع خبروں کی زینت بنے تھے۔ ان کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انھوں نے شادی شدہ ہونے کے باوجود نغمہ کے ساتھ تعلقات بڑھائے لیکن ان خبروں کا زیادہ وقت تک میڈیاپر چرچہ نہیں ہوا۔
٭سشمیتا سن/ وسیم اکرم
سشمیتا سن اور وسیم اکرم بھی کئی بار خبروں کی زینت بنے ۔ دونوں کا نام میڈیا پر اس وقت سامنے آیا جب وہ ایک ٹی شو میں جج کے طور پر جلوہ گر ہوئے۔
وسیم اکرم کی ایک آسٹریلین خاتون سے شادی کے بعد یہ تعلقات اپنے انجام کو پہنچے۔
٭ یوراج سنگھ/کیم شرما/ دیپیکا پڈوکون /ہیزل کیچ
یوراج سنگھ ہر تھوڑے عرصے بعد بولی وڈ کی کسی نئی اداکارہ کے ساتھ نظر آتے ہیں۔کبھی وہ کیم کے ساتھ تو کبھی دیپیکا کے ساتھ خبروں میں رہے۔ آخر میں انہوں نے ہیزل کیچ سے منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
٭نینا گپتا/ ویو رچرڈز
ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویو بھی بولی وڈ اداکارہ نینا گپتا کے ساتھ1987 سے 1988تک خبروں کی زینت بنے رہے ۔لیکن بعدازاں دونوں کے درمیان چند اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی۔
٭ امریتا سنگھ/ روی شاستری
نوے کی دہائی میں امریتا سنگھ اور روی شاستری کے درمیان تعلق میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا،لیکن یہ تعلق زیادہ عرصے نہیں چلا اور دونوں کے درمیان اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی۔
بشکریہ: پیکر ڈاٹ کام