آج کل خواتین پر کشش اور جازب نظر آنے کے لئے بیوٹی پروڈکٹ پربہت زیادہ پیسےخرچ کرتی ہیں۔ یہ پروڈکٹس نہ صرف مہنگی ہوتی ہیں بلکہ ان کے کئی سائیڈ افیکٹ بھی ہوتے ہیں مگر اب ان مہنگی پروڈکٹ کو خریدنےکی ضرورت نہیں، کیوں کہ آپ کا گھر حیرت انگیز پروڈکٹس سے بھرا ہوا ہےآپ انہیں استعمال کر کے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔ یہاں آپ کوچند ٹپس اورٹرکس بتائی جارہی ہیں جن پر عمل کرکے آپ گھریلو اشیاء کو اپنا بیوٹی پروڈکٹ بناکر اپنی شخصیت کو پر کشش اور جازب نظر بنا سکتے ہیں۔ ہونٹ کو نرم وملائم بنا نے کے لئے ٹوتھ برش کو گیلا کر کے ہونٹ پر پھیریں ۔ اگر آپ چہرے پر غیر ضروری بالوں سے پریشان ہیں تو شہد،لیموں کا رس اور جوکے دلیے کو استعمال کریں۔ زنگ کے نشانات سے بچاؤ کے لئے ان پروڈکٹ کے نیچے ٹرانس پیرنٹ نیل پولیش کا استعمال کریں۔ سیب کے سرکہ کو بہترین اسکن ٹونر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ استری سے جلنے پر دہی کا استعمال کریں آپ ٹھنڈک محسوس کریں گے۔ چہرے کو دمکتا ہوا رکھنے کے لئے اس پر زیتون کا تیل لگائیں ۔ اگرآپ کی آنکھوں کے نیچے آئی بیگس موجود ہیں توگرین ٹی بیگس کو گیلا کرکے آنکھوں پرلگائیں۔