Aaj Logo

شائع 07 مئ 2016 09:06am

خون میں گلوکوز  کی مقدار معلوم کرنے والا آلہ تیار

لندن :سائنسدانوں نےمائیکروویو شعاعوں کی مدد سے کام کرنے والا ایک ایسا آلہ تیار کر لیا ہے جوخون میں گلوکوز کی مقداد معلوم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ذیابیطس کے مریضوں کو دن میں کئی بار خون میں گلوکوز کی مقدار چیک کرنے کی ضرورت درپیش رہتی ہے، جس کے باعث مریض  بار بار انگلی پر سوئی چبھونے سےڈرتے ہیں کیونکہ یہ ایک تکلیف دہ عمل ہے۔

اب ذیابیطس کے مریضوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ کارڈوف یونیورسٹی کے اسکول آف انجنیئرنگ نے 10 لاکھ پاؤنڈ کی لاگت سے ایک ایسا آلہ تیار کر لیا ہے جو سوئی کے استعمال کے بغیر بلڈ گلوکوز کی مانیٹرنگ کر سکے گا۔

اس آلے سے حاصل ہونے والی معلومات کو کمپیوٹر اور موبائل اپلیکشن پر محفوظ کیا جا سکتا ہے،کارڈوف یونیورسٹی نے ذیابیطس ٹیسٹ کرنے والی مائیکروویو ڈیوائس پراجیکٹ پر 2008 میں کام شروع کیا ۔

مائیکرویو شاعوں کے تحت چلنے والی ڈیوائیس کو چپکنے والی چیز کے ساتھ بازو پر لگایا جائے گا جس سے خون میں گلوکوز کی جانچ کی جا سکے گی ،یہ آلہ کیمیکل سے پاک ہے،یہ آلہ آئندہ پ5 برسوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

Read Comments