اکثر آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ کام کے دوران آپ پر نیند غلبہ ہوتا ہے اور آپ جمائیاں لینا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر آپ کو سستی دور کرنے کیلئے چائے یاکافی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ کافی آپ کو وقتی طور پر توانائی ضرور دیتی ہے لیکن کافی کے کچھ صحت مند متبادل بھی موجود ہیں جو آپ کو جگائے رکھنے میں کافی مددگار ثابت ہونگے۔
تخم بالنگا کے بیج
تخم بالنگا میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو 'برین بوسٹرز' سمجھے جاتے ہیں۔ یہ بیج آپ کی سستی کو دور کرتے ہیں اور آپ کو الرٹ بنائے رکھتے ہیں۔ تخم بالنگا اپنی جسامت سے دس گنا ذیادہ پانی خود میں جذب کر سکتا ہے۔ جب آپ میں پانی کی کمی ہوتی ہے یہ آپ کے ہاضمے کو بڑھاتا ہے اور توانا محسوس کرواتا ہے۔ اس کو اپنے مشروبات یا دہی میں شامل ضرور کریں۔
ٹھنڈا پانی